Dark Humour ڈارک ہیومر

Words
198
Reading
1 min
Listen
Play
8y

اگر آپ کو ادب سے گہری دلچسپی ہے تو یقینا آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ لکھنے والا ڈارک ہیومر کا سہارا کیوں اور کب لیتا ہے، اور اگر آپ کو ڈارک ہیومر کے بارے بالکل معلوم نہیں اور آپ کا واسطہ اس سے پہلی دفعہ پڑ رہا ہے تو امید ہے میری وضاحت آپ کی کچھ نا کچھ مدد ضرور کرے گی.
ڈارک ہیومر دراصل ایک اکتسابی عمل کی بجائے ایک فطری کیفیت یا رجحان ہے کہ جس کا قصدا سہارا لینے کی کوئ صورت ممکن ہی نہیں. ڈارک ہیومر دراصل وہ رد عمل ہے جو آپ میں کسی ایسی وجہ سے پیدا ہوتا جس کا برداشت کرنا آپ کے لیے ناممکن ہو، بلکہ اس کا برداشت کرنا اپنے آپ پر ہی ظلم کرنے جیسا ہوتا ہے. اس کیفیت سے گھبرا کر آپ ہذیان بکنا چاہتے ہیں، گالی دینا چاہتے ہیں مگر فطرت، ماحول یا حفظ مراتب کی ستم ظریفی کہیئے کہ یہ آپ کو ہذیان بکنے یا گالی دینے سے روکتے ہیں، مگر چونکہ آپ میں یہ ردعمل پیدا ہو چکتا ہے اور بدقسمتی سے آپ کو لکھنے کا لپکا بھی ہے تو آپ کو لکھنے کو جو کچھ سوجھتا ہے وہی ڈارک ہیومر ہے.

32233014_167319310602864_8396144026926972928_n.jpg

32178523_239534860132717_2633482313056387072_n.jpg

32542632_692544177803563_6009593892117151744_n.jpg

32178290_242471692980379_6711221729571635200_n.jpg