صبح سویرے سورج کا یہ منظر میں اپنے موبائل میں تصویر کے طور پر قید کر لیتا ہوں اور آپ لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں
جہاں میں واقع کے لئے جاتا ہوں قبرستان میں قریب ہی ایک کھجور کا بہت ہی خوبصورت اور بہت بڑا درخت ہے جو تقریبا ستر سال سے بھی زیادہ پرانا ہوگا میں نے اس کی بھی تصویر آپ لوگوں کے لئے قید کی ہے
اس کھجور کے درخت کی بلندی کو دیکھ کر آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہونگے کہ یہ کتنا پرانا ہے
قبرستان سے آگے میں فصلوں کی طرف چلا گیا وہاں پر دیکھا تو میرے انکل پانی لگا رہے تھے میں نے وہاں پر ان لوگوں سے گپ شپ کی اور پھر وہاں سے میں آگے چلا گیا
میں نے سارا دن دکان پر کام کیا اور عصر کی نماز کے بعد میں گیم کھیلنے کے لیے چلا گیا اور گیم کھیلنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا
اور جوں ہی گھر میں داخل ہوا تو مجھے کراکری کی دکان پر جانے کا کہا گیا اور کچھ چیزیں لکھ کر دی گئیں
Manshion :