Another New Fraud, or a Big Trap?
A few days ago, in my daily routine post, I shared how I got caught up in a mobile-tracing incident.
Image Created with Chat GPT
Today, I have an update and another astonishing twist to share regarding the same matter.
Here is what actually happened: That guy came to my shop asking to put his mobile on charging. Since he was somewhat of a local acquaintance and a friend, I put his phone on charge. Later, he told me that the phone was stolen and its location had been traced—something I didn't verify, which was indeed my mistake.
However, I later found out that the location wasn't actually traced; rather, it was tracked by someone else who was an acquaintance of his. They were dragging my name into it simply to extort money from me. Their logic was that if my name got involved, I would get scared and pay them off.
Right in front of my shop and house live our local "Numberdar" (headman), and most people come to him to get their disputes settled. That guy claimed that the Numberdar was handling his case and dealing with the police. As for the police, those guys were just looking for a chance to take bribes. But these people were trying to fleece money out of me while using the Numberdar's name, mainly because we don't share a very good rapport with them.
My elder brother, Muhammad Waqas, is in politics. I laid out the entire matter in front of him on the very day it happened. He reassured me, told me not to worry at all, and said I should just focus on my shop and other work while he handled the whole situation. He strictly told me not to discuss it with anyone else.
Later, my brother went to them and asked, "If you claim to be handling this matter and you know my brother's name isn't involved, why are you trying to extort money from him?" The Numberdar responded by saying he had no involvement in the matter whatsoever and had no clue what was going on.
Fortunately, I had recorded my phone conversations with that guy, and I also have security cameras installed at my shop. Still, I told my brother, "Brother, I don't want to get tangled up in this. Handle it however you see fit, because these matters are tied up with politics, and I have zero interest in politics."
What I couldn't understand was: If they were in need of money, why couldn't they just come to me directly and say, "Brother, we need some cash"? After all, I have helped him out in the past—whenever there was an illness in his family or some other worldly trouble, he used to take money from me before too. But this time, they played an entirely different game.
May Allah protect all of us from such people and so-called friends who act like your own to your face, but become a source of trouble behind your back.
ایک نیا دھوکہ، یا کوئی بڑی چال؟
کچھ دن پہلے میں نے اپ کو اپنی ڈیلی روٹین کے مطابق پوسٹ میں بتایا تھا کہ میرے ساتھ ایک موبائل ٹریسنگ والا معاملہ پیش ایا، اج اس کے ریلیٹڈ ہی اپ کو کچھ بتانا ہےـ
اج اس معاملے میں ایک اور نیا رخ حیرت انگیز موڑ سامنے ایا ـ
ہوا کچھ یوں تھا کہ وہ لڑکا میرے پاس موبائل چارجنگ کے لیے لگوانے کے لیے ایا، کہ اس کو چارجنگ لگا دیں تو کچھ محلے دار تھا کچھ دوست بھی تھا تو میں نے اس کا موبائل چارجنگ پہ لگا دیا، جو کہ وہ موبائل چوری کا تھا، تو اس کے اس موبائل کی لوکیشن ٹریس ہوئی یہ بات اس نے مجھ سے کہی میں نے تصدیق نہیں کی میری یہ غلطی ہے ـ
لیکن مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ لوکیشن ٹریس نہیں ہوئی تھی اس کی مقبری کی تھی کسی اور بندے نے جو کہ اس کے جاننے والا تھا ـ
لیکن نام میرا اس لیے لگا رہے تھے کہ مجھ سے پیسے ہتھیا لیے جائیں ـ
نام میرا اس لیے شو کر رہے تھے بیچ میں سے کہ اس کا نام تھوڑا بہت بھی ایا تو یہ ڈر کی وجہ سے پیسے دے دے گا ـ
میری شاپ اور میرے گھر کے سامنے بالکل نمبردار رہتے ہیں تو زیادہ تر لوگ ان کے پاس اپنے فیصلے وغیرہ کروانے کے لیے اتے ہیں ـ وہ لڑکا کہہ رہا تھا کہ ہم میرا جو کیس ہے وہ یہی سنبھال رہے ہیں ان کی ہی ڈیلنگ ہے پولیس والوں کے ساتھ ـ
وہ پولیس والے بھی اتنے حرام زادے تھے کہ وہ پیسے کھانے کے چکر میں تھے ـ
لیکن یہ جو تھے یہ مجھ سے پیسے لینے کے چکروں میں تھے اور نام نمبردار کا شو کر رہے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری کوئی اتنی خاص ان کے ساتھ بنتی نہیں ہے ـ
تو میرے بھائی بھی سیاست میں ہیں ان کا نام محمد وقاس ہے ـ
جو کہ میں نے اسی دن سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا تھا یہ معاملہ ہوا ہے ـ
تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور انہوں نے کہا اپ نے کوئی پریشانی نہیں لینی اپ اپنی شاپ اور دیگر کام وغیرہ کرو میں اس سارے معاملے کو ہینڈل کروں گا ـ
لیکن اپ نے کسی اور سے کوئی بات نہیں کرنی ـ
تو بھائی ان کے پاس گئے انہوں نے کہا کہ یہ والا معاملہ جو ہے اپ ہینڈل کر رہے ہیں تو اپ کو پتہ ہے کہ میرے بھائی کا اس میں نام نہیں ہے تو پھر اپ ان سے پیسے لینے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں ـ
ان کا یہ کہنا تھا کہ جو کہ نمبردار کا یہ کہنا تھا کہ میرا اس معاملے میں کوئی دخل یا مجھے اس میں اس بات کا بالکل بھی نہیں پتہ یہ کیا بات ہوئی ہے ـ
تو جو کہ میں نے میری ان سے جو بھی کال وغیرہ پہ بات ہوئی تھی اس لڑکے سے میں نے وہ ریکارڈ کی ہوئی تھی ـ
اور میرے پاس میری شاپ پہ بھی کیمرے لگے ہوئے ہیں ـ
لیکن میں نے بھائی سے ابھی بھی کہا میں نے کہا بھائی میں اس معاملے میں بالکل بھی نہیں پڑنا چاہتا، اپ اپنے طور پر اپ نے جو کرنا ہے وہ کر لینا ان کے ساتھ کیونکہ یہ والے معاملے وہ سب سیاست کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں، اور سیاست میں مجھے بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے ـ
مجھے اس بات کی نہیں سمجھ ائی کہ اگر ان کو پیسوں وغیرہ کی کوئی ضرورت تھی تو وہ مجھ سے ڈائریکٹلی ا کے کہتے ہیں کہ یار ہمیں پیسوں کی ضرورت ہےـ حالانکہ میں اس کی پہلے بھی ہیلپ کرتا رہا ہوں کہ ان کے گھر میں کوئی بیماری وغیرہ یا کوئی اور دنیاوی مسئلہ اس طرح کا کوئی بھی سین ہو تو وہ مجھ سے پیسے پہلے بھی لے جاتے ہیں لیکن اس بار معاملہ بالکل ہی الگ کیا م-
بس اللہ پاک ہم سب کو ایسے لوگوں اور ایسے دوستوں سے بچاے جو منہ پر اپنے بنتے ہیں، لیکن پیٹھ پیچھے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ـ
This blog is Written in Urdu and Translated into English with Chat GPT
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io