Yesterday my friend Talal came to me and he said to me that we are going to other friends. I did not intend to go so I told him that I will go on one condition if we go to Savour Food at night. Talal quickly agreed and said "ok". Well, we spent some time with our other friends and then asked them if they would go to Savour foods with us? They said "yes" so happily as if they were already sitting ready.
گزشتہ روز میرا دوست طلال میرے پاس ایا اور اس نے مجھے کہا کہ اؤ ہم دوسرے دوستوں کے پاس چلتے ہیں۔میرا جانے کا ارادہ نہیں تھا تو میں نے اسے کہا کہ ایک شرط پہ جاؤں گا اگر ہم رات کو سیور فوڈ جائیں گے۔طلال جلدی سے مان گیا اور اس نے کہا ٹھیک ہے۔
خیر ہم نے کچھ وقت اپنے دوسرے دوستوں کے پاس گزارا اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا وہ لوگ ہمارے ساتھ سیور جائیں گے؟انہوں نے تو اتنی خوشی سے ہاں کی جیسے وہ پہلے ہی تیار بیٹھے تھے.
سیور فوڈ بریانی کی وجہ سے بہت مشہور ہے. اس سے قبل میں کبھی بھی سیور فوڈ پہ نہیں گیا تو میں طلال کو بتا رہا تھا کہ میں پہلی دفعہ جا رہا ہوں. ہم پانچ لوگ تھے لیکن میں پانچوں میں سے کسی کے ساتھ اتنی زیادہ باتیں نہیں تھا کر رہا جتنی میں طلال کے ساتھ بات کر رہا تھا. ہم سب جا کے ٹیبل پہ بیٹھ گئے اور ہم نے پانچ بریانی کا ارڈر دیا۔
بریانی کی پلیٹ دیکھ کر مجھے ایسے لگا کہ یہ بریانی کی پلیٹ میرے لیے بہت تھوڑی ہے میں تو بہت زیادہ کھاؤں گا۔میں طلال سے بھی کہہ رہا تھا کہ میں تمہاری پلیٹ سے بھی کھا جاؤں گا لیکن طلال نے کہا کہ دیکھنا تم اپنی پلیٹ بھی ختم نہیں کر پاؤ گے۔حقیقت میں بھی یہ ثابت کیا کہ میں اپنی پلیٹ بھی ختم نہیں تھا کر پا رہا۔
پانچوں لوگ کھانے میں اس طرح سے مشغول تھے اور اتنے فوکس ہو کے کھا رہے تھے کہ جتنا فوکس انہوں نے اج تک اپنی پڑھائی پر بھی نہ کیا ہو۔ویسے طلال کے ساتھ تو میں اج کل کہیں نہ کہیں کھانے چلا جاتا ہوں لیکن یہ جو باقی چار لوگ ہیں ان کے ساتھ میں اج پہلی دفعہ کھانے گیا تھا۔
کھانا پیٹ کے اندر اتار لینے کے بعد میں نے اور طلال نے سوچا کہ کیوں نہ ایک سیلفی بنا لی جائے جیسا کہ موبائل تو پہلے سے ہی ہاتھ میں تھا۔موبائل کا کیمرہ صاف کیا بغیر ہم نے سیلفی بنا لی جو کہ کافی اچھی اگئی تھی ہم نے کہا چلو یہ بھی ٹھیک ہے۔
بریانی کو رات کے کھانے کے طور پہ کھانے کے بعد ہم نے واپس ہاسٹل جانے کا ارادہ کیا کیونکہ وہاں ہم زیادہ دیر تو بیٹھ نہیں سکتے تھے۔راستے میں اتے ہوئے میں نے جب گاڑیوں کو تیز رفتاری سے چلتے دیکھا تو میں نے کہا کیوں نہ ان کی ویڈیو بنا لی جائے۔
ایک اچھا کھانا کھا لینے کے بعد ہم سارے اپنے ہوسٹل کی طرف روانہ ہو گئے اور راستے میں بھی ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت مذاق کیا۔میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ بس میں سب سے اونچی اواز اور سب سے اونچا قھقا ہم پانچ لوگوں کا تھا۔
All pictures belong to me