Today was my activity report

Words
371
Reading
2 min
5y
Listen to this post
~2 min

IMG_20220118_172219.jpg

IMG_20220118_134155.jpg

IMG_20220118_134128.jpg

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں میں صبح سویرے 5 بجے اٹھا اور نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا میں نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور کچھ دیر کے بعد پھر واک کے لیے نکل گیا میں واک کے دوران قبرستان میں پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیاجب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ ہی دیر میں میں چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور اسے جانورں کو ڈال دیا اور اس کے بعد میں اپنے باغیچہ میں پودوں کو پانی دینے گیا ان کو پانی دیا اور پھر دکان کی طرف چلا گیا میں نے جا کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کردی صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی کی۔ اسکے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا

IMG_20220117_144058.jpg

IMG_20220117_144050.jpg

جب میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا کچھ دیر کے بعد میری آنکھ کھلی تو میں نہانے کے لئے چلا گیا اور نہانے کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا اور دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی

IMG_20220116_144812.jpg

IMG_20220116_144809.jpg

IMG_20220116_144805.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash
Today was my activity report | Ecency