Poetry

🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀۔

تسکین نہ ہو جس میں وہ راز بدل ڈالو ــــــ✦
جو راز نہ رکھ پائے ہمـــــراز بدل ڈالو ـــــ✦

تم نے بھی سنی ہوگی بڑی عام کہاوت ہے
انجــــــــام کا ہو خطرہ آغـــــــــاز بدل ڈالو

پر سوز دلوں کو جو مســــــــکان نہ دے پائے
سر ہی نہ ملے جس میں وہ ســــاز بدل ڈالو

دشمــــــــن کے ارادوں کو ہے ظاہر اگر کرنا
تم کھیـــــــــــــل وہی کھیلو انداز بدل ڈالو

اے دوست کرو ہمـــت کچھ دور سویـرا ہے
گر چاہتے ہو منــــــــــــــــزل پرواز بدل ڈالو

🖌علامہ اقبالؒ

🌊🌊🌊🌊🌊🌊🌊🌊🌊۔سارے جہاں سے اچّھا ہندوستان ہمارا
مشکل بہت ہے لیکن جینا یہاں ہمارا

سب بلبلیں یہ کہہ کر خاموش ہو گئیں ہیں
کووؤں کے شور میں اب نغمہ کہاں ہمارا

پربت وہ سب سے اونچا غم سے پگھل رہا ہے
معلوم ہے اسے بھی درد نہاں ہمارا

گودی میں کھیلتی اسکی غلیظ ندیاں
گلشن ہے جن کے باعث اک کوڑا داں ہمارا

ہندوتو نے سکھایا آپس میں بیر رکھنا
الفت کا راگ سارا ہے رائگاں ہمارا

ہم بے وفا ہی سمجھے جاتے رہے ہیں اب تک
سو بار لے چکے ہیں یہ امتحاں ہمارا

ہر پیڑ پر ہیں الّو قبضہ جمائے بیٹھے
کس شاخ پر بنے گا اب آشیاں ہمارا

عصمت دری،گھٹالے، غارت گری ہے ہر سُو
ہے مضحکہ اڑاتا سارا جہاں ہمارا

جنّت نما چمن پر کیونکر خزاں نہ آ ئے
اک بلبلوں کا قاتل ہے باغباں ہمارا

دہشت گری کا ہم پر الزام آرہا ہے
اب تو وجود تک ہے ان کو گراں ہمارا

ہم کو مٹانے والے سب مٹ گئے جہاں سے
اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا

اقبال آج ہوتے تو آہ ، آہ کر کے
کہتے بدل گیا ہے ہندوستاں ہمارا

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
Join the conversation now
Logo
Center