ڈپریشن سے نمٹنے کے لئے ننھے سے کام control your depreciation

دکھ سے زندگی عبارت ہے زندگی گزاری نہیں جارہی ہے
یہ کیسی زندگی ہماری ہے مصیبتوں کی سر پر پٹاری ہے
زندگی میں غم ہی غم اتنے اور اسقدر گھل سے گئے ہیں کہ انسان غم دنیا سے گھبرا کر کسی پہاڑ کی کھوہ میں جا کر رہنا چاہے۔ انسان کے پاس کوئی چارہ نہیں انسان کو لگتا ہے خدا کے سوا اب کوئی سہارا نہیں۔ انسان کی مت آہستہ آہستہ دنیا کے غموں نے اتنی مار دی ہے کہ انسان اب دنیا کو چھوڑ کر کسی جزیرے میں جانا چاہ رہا ہے۔
1۔ ایکسرسائز
انسان کو خوشی سے کرنی پڑے یا جبر سے کرنی پڑے ورزش تو کرنی ہی پڑے گی۔ اسکے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انسان کو خود کو ایکٹو رکھنا ہوگا۔ انسان کے اندر کیمیکلز ہوتے ہیں جو انسان کو اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
2۔ تازہ غزا
انسان کو پھل اور سبزیوں کو بھی زندگی میں شامل کرنا چاہئے۔ انسان کو تازہ پھل ہلکا پھلکا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
3۔ انٹرنیٹ سے تھوڑی سی دوری
صبح اٹھتے ساتھ اور رات کو سونے سے بالکل پہلے انٹرنیٹ استعمال نہ کریں۔ کیونکہ انٹرنیٹ آپکو سست بھی بناتا ہے اور ڈراونی خبریں پریشان بھی کرتی ہیں۔
3۔ تھوڑی سی دوستی
نئے نئے لوگوں سے ملیں۔ جس حد تک جس کے لئے جتنا ممکن ہو سکے ۔ بہت گہری سی یاری دوستی ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس تھوڑی بہت چٹ چیٹ جو کہ آپکو ہلکا پھلکا بنا سکے۔
4 تھوڑی سی تنہائی
ہر انسان کے لئے تو یہ ممکن نہیں ہو گا کہ وہ بہت تنہا تنہا ہو جائیں۔ مگر ایک حد تک تو آپکو خود کو دنیا سے الگ بھی کرنا ہوگا۔ کیونکہ آپ جتنا لوگوں میں رہتے ہیں اتنا ہی ایک ایکسٹریم ڈپریشن آپ میں آنا شروع ہو جاتا ہے۔ کہ کوئی آپکی مانتا نہیں، کوئی آپکو جانتا نہیں، کوئی آپکو یوں کہہ گیا کوئی ووں کہہ گیا سو تسلی رکھیں۔
ایک پرفیکٹ بیلنس جو کہ آپکا بیلنس ہو کہ کتنا سب کے ساتھ رہنا ہے اور کتنا الگ رہنا ہے۔

5۔ ہنسنا
زبردستی ہنسیں بھی۔ آپکو دوسروں کو ہنسانا آنا چاہئے۔ اپنے اندر حس مزاح پیدا کریں۔ تاکہ آپ کو زندگی میں غم ہی غم نہ نظر آئیں۔ آپکو تھوڑا بہت چٹ چیٹ کرنا تھوڑا بہت چیزوں کو ہلکے پھلکے تناطر میں دیکھنا آنا چاہئے۔ پھر ہی آپ زندگی کو انجوائے کر کے اور مسئلے ہوتے ہوئے بھی حوصلے سے گزار سکتے ہیں۔
6۔ لکھنا
اپنی کیفیات لکھنا سب سے مزے کا کام ہے۔ مگر شرط یہ ہہے کہ بس آپکو عادت اور لت لگ جائے پھر آپکو اس سے ذیادہ آسان کام کوئی لگے گا نہیں اور آپکو اس سے ذٰیادہ ریلیکسیشن والا کام کوئی نہیں لگے گا۔ کبھی کبھی ہوتا ہے کہ کوئی سننے والا نہیں کہیں کس سے۔ کبھی ایسا تجربہ بھی ہوتا ہے کسی سے کہہ دیا مگر جگ ہنسائی ہو گئی۔
7۔ بننا سنورنا
جہاں جتنا آپکو اجازت ہے اتنا بنیں سنوریں ضرور۔ بننا سنورنا آپکو خوش کر دیتا ہے۔
8۔۔شکرادا کرنا
زندگی میں ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ مزید برا ہو سکتا ہے جتنا برا ہو چکا ہو اس سے ذیادہ
زندگی میں ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ اچھا ضرور ہوتا ہے خواہ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو
9۔ دعا
انسان کو دعا ضرور کرنی چاہئے۔ دعا انسان کی روح کو جتنا مضبوط کرتی ہے کوئی دوسری چیز نہیں کرتی۔
10۔ سوچ
زندگی بس ایک ہی دفعہ ملی ہے ہر دن اہم ہے

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
Join the conversation now
Logo
Center