English
Greetings!
Eid-ul-Fitr is a festival after the end of the holy month of Ramadan for Muslims. And the day is for them who have surfed the days in remembrance, It is also known as Chhoti Eid. This day is celebrated on the 1st of Shawwal. A few days have been appointed for Muslims in which Nafli Fasting has been prohibited and Eid-ul-Fitr is one of those days. Now the day of Eid-ul-Fitr came on April 10.
Before I write anything else, I wish you a very happy Eid-ul-Fitr to your family and all your dear relatives.
How would you feel if your birthday falls on a day when you are celebrating Eid? Yes, that's exactly what happened to me. Well, no, I knew about it for a long time, but it was confirmed yesterday that both Eid and my birthday are on the same day. My date of birth is 10th April and today is coincidentally 10th April and also the day of Eid-ul-Fitr.
I didn't know whether to be happy or surprised. I didn't know but my friends with whom I play cricket, called me right after Eid-ul-Fitr prayers and surprised me with a cake and my whole team was there. Which I was surprised to see.
How did they remember my birthday?
Suddenly it occurred to me, this is not so surprising because another friend who is now the captain of our team has his birthday on 20th April, ten days after me and he remembered my birthday, He invited all the team members.
I tried to sleep last night but failed so after staying up all night, after offering Eid prayer, after hugging with friends I reached my captain the person who arranged it.
He brought a cake which was very delicious.
I, who had been awake for the last day and night, returned home at about one in the afternoon after visiting my friends, and went to sleep, and woke up at about six in the night. After waking up I went to meet one of my friends and sat with him. It was only 10 to 15 minutes before I got a call from my brother who asked me to hurry back home. So I saw the whole family sitting and waiting for me, and they had a cake in front of them.
So the day was a happy day for me because it was Eid and my birthday together. But those who leave this world leave their memories with you, which you cannot forget even if you want to. And even after 8 months and 13 days, I am still holding her memories.
Nusrat Fateh Ali Khan sang this in one of his ghazals.
"Your Remembrance is My Life"
Thank you very much for reading.
اردو
السلام علیکم!
عید الفطر جو کہ مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے ختم ہونے کے بعد ایک تہوار ہے, یہ دن خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جنہوں نے ماہ مقدس یعنی رمضان المبارک میں تمام روزے رکھے ہیں، عبادات کی ہوں، ذکر و اذکار میں اپنے دن سرف کیے ہوں۔ اسے چھوٹی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دن یکم شوال کو منایا جاتا ہے۔ مسلمانوں کےلئے چند ایک دن ایسے مقرر کیے گئے کہ جن میں ان پر نفلی روزے رکھنا ممنوع قرار دیا گیا اور عید الفطر کا دن ان دنوں میں سے ایک ہے۔ اب کی بات عید الفطر کا دن 10 اپریل کو ایا۔
# کچھ اور لکھنے سے پہلے میری طرف سے آپ کو آپ کے گھر والوں کو آپ کے تمام عزیزوں اقربا کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اپ کو کیسا محسوس ہوگا کہ جب اپ کی سالگرہ ایک ایسے دن آ جائے کہ جس دن اپ عید منا رہے ہو۔ جی ہاں اج بالکل میرے ساتھ یہی ہوا خیر اج نہیں بہت دن سے پتہ تو تھا اس بات کا لیکن کنفرم یہ کل ہی ہوا کہ بھئی عید اور میری سالگرہ دونوں ایک ہی دن ہیں۔ میری تاریخ پیدائش 10 اپریل ہے اور اج بھی اتفاقا 10 اپریل ہی ہے اور عید الفطر کا دن بھی ہے۔
مجھے سمجھ نہیں ارہی تھی کہ خوش ہو جائے یا حیران۔ مجھے معلوم تو نہیں تھا لیکن میرے دوستوں نے جن کے ساتھ میں کرکٹ کھیلتا ہوں، انہوں نے مجھے عید الفطر کی نماز کے فوراً بعد کال کرکے اپنے پاس بلایا اور مجھے سرپرائز دیا ایک کیک کے ساتھ اور میری پوری ٹیم وہاں پہ جمع تھی، کہ جس کو دیکھ کے میں حیران رہ گیا کہ سالگرہ میری اور ان کو کیسے یاد؟ اچانک میرے ذہن میں خیال ایا، یہ اتنی بھی حیرت انگیز بات نہیں ہے کیونکہ ایک اور دوست جو کہ اب ہماری ٹیم کا کیپٹن ہے اس کی سالگرہ 20 اپریل کو اتی ہے یعنی مجھ سے دس دن بعد اور اسی کو میری سالگرہ کا یاد تھا اور اس نے تمام ٹیم ممبرز کو مدعو کیا میں نے کوشش کی کل رات کو سونے کی لیکن ناکام رہا تو ساری رات جاگنے کے بعد، صبح عید کی نماز ادا کرنے کے بعد، دوستوں کے ساتھ گلے ملنے کے بعد میں اپنے کیپٹن کے پاس پہنچا، جس نے یہ اہتمام کیا ہوا تھا.
وہ کیک لے کر ایا جو کہ بہت ہی لذیذ تھا۔
میں جو پچھلے ایک دن اور ایک رات سے جاگ رہا تھا، اپنے دوستوں کے پاس سے فارغ ہو کر تقریبا دوپہر ایک بجے گھر واپس ایا اور سو گیا، اور رات کو تقریبا چھ بجے اٹھا۔ اٹھنے کے بعد میں اپنے ایک دوست سے ملنے کے لیے چلا گیا اس کے پاس بیٹھے ابھی مجھے 10 سے 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ مجھے اپنے بھائی کی کال موصول ہوئی جس نے مجھے جلدی سے واپس گھر انے کو کہا، جب میں واپس گھر ایا تو میں نے دیکھا کہ پورے گھر والے بیٹھ کر میرا انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے سامنے ایک کیک رکھا ہوا ہے۔
لہذا اج کے دن میرے لیے بہت ہی خوشگوار گزرا کیونکہ اج کے دن عید اور میری سالگرہ دونوں اکٹھا تھے۔ لیکن اس دنیا سے جانے والے اپنی یادیں اپ کے پاس چھوڑ جاتے ہیں، جن کو اپ چاہتے ہوئے بھی بھول نہیں پاتے۔ اور میں آج 8 ماہ 13 دن گزرنے کے بعد بھی اسکی یاد کو سنبھالے ہوئے ہوں۔
وہ جیسے نصرت فتح علی خان نے اپنی ایک غزل میں گایا۔
"تیری یاد ہے میری زندگی"
پڑھنے کے لئے شکریہ۔
Learn About Ecency
Part 1, Main Page and It's Setting Accordingly
Part 2, Lower Buttons On Main page
Part 3, Upper Buttons on Main Page
Part 4, Read about Profile settings
Part 5, Details of Notification Bar
Part 6, What is Ecency Leaderboard?
Part 7, What are Ecency Points?
Part 8, How to use Ecency Build Wallet?
Part 9, Details about Writing new Blog/Post
Part 10, Fast Transactions with using Ecency
About Author
Image Created With Canva