Today I helped her poor parents find the girl who has been missing for three days

Words
748
Reading
4 min
Listen
Play
5y

میرے پیارے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں سب دوست خیریت سے ہوں گے دوستوں کسی کی مدد کر دینا سب سے بڑا کام ہوتا ہے ہمارے گاؤں کے قریب گھر کی ایک لڑکی تین دن سے لاپتہ تھے اور وہ لڑکی بول نہیں سکتی تھی بہری اور گونگی تھی اس کے گھر والے بہت پریشان تھے اور خوش قسمتی سے لڑکی پولیس والوں کو مل گئی اور پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر لڑکی کے ورثہ کو تلاش کرنا شروع کر دیا بات چلتے چلتے میرے تک بھی پہنچ گئی اور میں نے بھی سوشل میڈیا کے سہارے لڑکی کو تلاش کرنا شروع کر دیا آخر کار لڑکی کا سراغ مل گیا اور لڑکی پولیس کی کسٹڈی میں تھی جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
My dear friends, I hope all the friends will be well. Helping someone is the biggest task. A girl from our house near our village was missing for three days and she could not speak. She was deaf and dumb. Her family was very upset and fortunately the girl was found by the police and the police took her in their custody and started searching for the girl's legacy. Sahara started looking for the girl and finally the girl was found and the girl was in police custody as you can see in this picture.
img_0.7153552669827191.jpg
جب لڑکی نے اپنے بھائی کو دیکھا تو رونے لگی اس وقت کے مناظر بہت غمگین تھے میں نے پولیس والوں سے پوچھا بھائی جان آپ کو یہ لڑکی کہاں سے ملی انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ لڑکی ہمیں امرجنسی کال آئی تھی اور ہم نے ایک دکان سے اس کو رسیو کیا لڑکی بول نہیں سکتی تھی اس لیے ہمیں بہت مشکلات پیش آئیں لڑکی جدھر اشارہ کرتی تھی ہم لے کر جاتے تھے لیکن آگے سے اس کے ماں باپ کا کوئی پتہ نہیں چلتا
When the girl saw her brother, she started crying. The scenes at that time were very sad. I asked the police, "Brother John, where did you find this girl?" The girl could not speak to him, so we had a lot of trouble.
img_0.24785707689300393.jpgپولیس والوں نے ہمیں بتایا کہ ہم لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے اسپیشل ایجوکیشن اسکول بھی لے کر گئے ہم پر بہرے اور گونگوں کی جو پرنسپل تھی اس کی سمجھ میں اس کی بات نہیں اور اس کے بعد ہم نے آئی ڈی کارڈ والے دفتر بھی لے کر گئے اور اس کے فنگرپرنٹس لیے لیکن وہاں سے بھی کچھ رسپونس نہیں ملا اور ہم کافی پریشان تھے اور گاڑی میں لے کر اس کو گھما رہے تھے کہیں اس کے راستہ سمجھ میں آجائے اتنے میں لڑکی کی نظر اس کے بھائی پر پڑی اور لڑکی نے شور مچا دیا اور اپنے بھائی کے گلے لگ کر رونے لگی اس کے بعد کاغذی کارروائی کے بعد لڑکی ورثہ کے حوالے کردی
The police told us that we took the special education school with the help of a lady constable. We did not understand the principal who was deaf and dumb. Went and took her fingerprints but there was no response from there and we were very upset and took her in the car and turned her around to understand her way so the girl's eyes fell on her brother and the girl made a noise. She hugged her brother and started crying. After paperwork, she handed over the girl to her heirs.

img_0.669820197506989.jpg
آخر میں میں نے پولیس آفیسر کا اور لیڈیز کانسٹیبل کا دل سے شکریہ ادا کیا کسی کی مدد کر دینا سب سے بڑا کام ہوتا ہے میں نے اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر ایک غریب گھر کی لڑکی کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کی میرے لئے بہت بڑی بات ہے اللہ تعالی نے مجھ سے نکمے سے یہ مدد لینی تھی میں سب دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کو غریب اور لاچار مدد ضرور کریں ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی کوشش اس کے لئے زندگی بھر کی کمائی بن جائے
In the end I thanked the police officer and the ladies constable from the bottom of my heart. Helping someone is the biggest task. I gave up all my busyness and helped them find a poor housewife for me. It is a great thing that Allah Almighty had to take this help from me in vain. I appeal to all my friends to help the poor and helpless. Maybe your little effort will become a lifetime income for him.

Today I helped her poor parents find the girl who has been missing ... | Ecency