Cutting and preparing the little girl's frock with small pieces of clothing

IMG_20210922_171608.jpg
اسلام علیکم دوستو امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں آج آپ کو کپڑوں کے چھوٹے ٹکڑوں سے فراک بنانے کے بارے میں بتاؤں گا کہ یہ فراک کیسے بنائے جاتے ہیں دوستو کوئی چیز بھی ضائع نہیں ہوتی جب ہم سلائی کرتے ہیں تو کچھ کپڑوں کے ٹکڑے ہم ردی میں ڈال دیتے ہیں حالانکہ ان کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو آپس میں خوبصورت ڈیزائن سلائی کر کے ہم چھوٹے بچوں اور بچیوں کے کپڑے تیار کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ اس تصویر میں ایک خوبصورت سا چھوٹی سی بچی کا فراک تیار کیا ہوا دیکھ رہے ہیں تو میں آپ کو ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے فراق بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں میں نے دو رنگ کے کپڑے لیے ہیں جو مختلف کوالٹی کے ہیں میں نے اس کپڑے کو مختلف شیپ میں کاٹ کر ان کو سلائ کیا ہے

IMG_20210922_091918.jpg
سب سے پہلے میں نے دو رنگ کا کپڑا لیا جو کہ چھوٹے ٹکڑوں میں تھا ایک فراک تیار کرنے کا ارادہ کیا
میرے پاس اس مالٹائی کلر کے کپڑے کے دو حصے موجود تھے تھے ایک بڑا ٹکڑا تھا جس سے میں نے فراق کے اوپر کے حصے کی کٹائی کی ہے اور ایک ٹکڑا جو کہ لمبائی میں زیادہ تھا اور اس کی چوڑائی اتنی زیادہ نہیں تھی میں نے اس کو اس کو نچلے حصے کا چھالر بنانے کے لئے رکھ دیا

IMG_20210922_092219.jpg

IMG_20210922_092251.jpg
فراق کا اوپر کا حصہ کیوں کہ تنگ ہوتا ہے وہ بالکل فٹ سلائی کیا جاتا ہے پہلے میں نے اوپر کے حصے کی کٹائی کی اس کا گلا کٹائی کیا اور اس کے کاندھوں کی مناسب کٹائی کی چونکہ یہ بہت چھوٹی بچی کا فراک تھا اس لئے میں نے اپنے اندازے کے مطابق اسے تیار کیا ہے اسکا کوئی میرے پاس ناپ موجود نہیں تھا سامنے اوپر کی بیٹی کی کٹائی مکمل کی اور پھر میں نے درمیان والا سفید حصہ کٹائی کرکے سلائی کیا
IMG_20210922_092258.jpg

IMG_20210922_092334.jpg
میں نے نیچے چھالر اور سفید رنگ کے کے کپڑے کو آپس میں چنٹیں ڈال سلائیں کر دیا ہے پھر اوپر کے حصے کو بھی میں نے اسی طرح سے سلائی کرنے کے بعد میں نے فراک کے دونوں جانب اندر سے سلائی لگائیں اور اسے مکمل کر دیا مجھے امید ہے کہ آپ کو بہتر سمجھ آگئی ہوگی کیوں کہ یہ اتنا زیادہ مشکل کام نہیں تھا جو لوگ سلائی کا کام کرتے ہیں ان کے لیے تو یہ بہت آسان کام تھا ان لوگوں کو بہت جلد سمجھ آجاتی ہے جو پہلے سے سلائی کا کام جانتے ہیں جو لوگ نئے ہوتے ہیں اور سلائی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو بھی امید ہے کہ سمجھ آگئی ہوگی اور آئندہ میں کچھ نئے نئے ڈیزائن اور نئی سلائی کے ساتھ ضرور حاضر ہوں گا اب میں آپ لوگوں سے اجازت چاہتا ہوں اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو کستان زندہ باد

IMG_20210922_092556.jpg

IMG_20210922_091855.jpg

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
1 Comment
Ecency