View full version

Today was my activity report on hive

IMG_20220511_181131.jpg


Hello friends, I am present with today's activity. I got up very early in the morning and went to take a bath. After taking a bath I went for a walk. The sun had not yet risen. The birds also came out to the fields in search of their food. The weather has been getting very harsh for many days now and when the sun rises the heat increases. While I was walking in the morning, I passed by the graveyard. In the cemetery, I prayed for the forgiveness of my ancestors. When I returned home after the walk, I had breakfast with the children. After breakfast I did my duty to drop them off at school. After the children left school, I reached home and watered my animals and went to mow the fodder for them.

السلام وعلیکم دوستو آج کی ایکٹیویٹی کے ساتھ میں حاضر ہوں۔ میں صبح سویرے بہت جلدی جلدی اٹھا اور نہانے چلا گیا نہانے کے بعد میں واک کرنے کے لیے چلا گیا ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔ پرندے بھی اپنی خوراک کی تلاش میں نکل کر کھیتوں میں آ گئے تھے۔ کافی دنوں سے موسم بہت سخت ہو رہا ہے جب سورج طلوع ہو جائے تو گرمی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ میں جب صبح کی واک کر رہا تھا تو اس دوران میں قبرستان سے گزرا۔ قبرستان میں میں نے اپنے آباؤاجداد کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ میں واک کرنے کے بعد گھر واپس پہنچا میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے انہیں سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی۔ بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنے جانوروں کو پانی دیا اور ان کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔

When I was returning home after harvesting fodder, I saw a watermelon stall on the way. I stopped there. I took a watermelon which I got at the rate of Rs. And left for home. When I got home, I fed the animals and tied them to shady trees to keep out the heat. Then I took care of my flowers and plants. He also watered the plants. I love evergreen plants. Some plants were withering from the heat. I planted a new plant in a pot that does not flower but is very beautiful. This pot was also made by me. Cement and old cloth have been used in this pot. I got the recipe from YouTube.

جب میں چارہ کٹائی کر کے گھر واپس لا رہا تھا تو میں نے راستے میں ایک تربوز کا سٹال لگا ہؤا دیکھا میں وہاں رک گیا میں نے ایک تربوز لیا جو مجھے 30 روپے کلو کے حساب سے ملا اس کے علاؤہ میں نے ایک کلو آڑو لیے اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے جانوروں کو چارہ مہیا کیا اور انہیں سایہ دار درختوں کے ساتھ باندھ دیا تاکہ گرمی سے بچے رہیں۔ پھر میں اپنے پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا۔ پودوں کو بھی پانی دیا۔ مجھے سدا بہار پودے بہت اچھے لگتے ہیں کچھ پودے گرمی کی شدت سے مرجھا رہے تھے۔ میں نے ایک نیا پودا گملے میں لگایا جو کہ پھول تو نہیں دیتا لیکن خوبصورت بہت زیادہ ہے۔ یہ گملہ بھی میں نے خود ہی بنایا تھا۔ اس گملے میں سیمنٹ اور پرانا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی ترکیب میں نے یوٹیوب سے حاصل کی تھی۔

When I finished my housework, I decided to go to my shop. I walked to the shop because the shop is next to my house. I opened the door of the shop and after cleaning I turned on the fan button and sat on my chair. I already had some clothes to sew. I was busy sewing these clothes. I closed the shop for lunch at 1 o'clock and came home. When I got home I ate Ghana. Rested for a while. Went back to the shop at 3 o'clock and worked in the shop till sunset in the evening. And I went home before the sun went down.

میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو میں نے اپنی دکان پر جانے کا فیصلہ کیا۔ میں پیدل دکان کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ دکاں میرے گھر کے ساتھ ہی ہے میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور اپنی کرسی پر بیٹھ گیا۔ میرے پاس پہلے سے کچھ کپڑے سلائی کے لیے آۓ ہوے تھے۔ میں ان کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں دوپہر کے 1 بجے کھانے کے لیے دکان بند کر کے گھر چلا آیا اور گھر پہنچ کر گھانا کھایا۔ کچھ دیر آرام کیا۔ 3 بجے دکان پر واپس چلا گیا شام کے وقت سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا۔ اور سورج غروب ہونے سے پہلے میں گھر کی طرف چلا آیا۔

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash