Love and Hate -AprilinLeo محبت اور نفرت

محبت ایک وسیع جذب ہے جو دل کی گہرایوں سے پھوٹتا ہے اور بے لوث اور بے غرض ہوتا ہے نوٹ کرلیں محبت میں اگر غرض شامل ہوجائے تو وہ محبت نہیں۔ محبت اگر نا ہوتی تو دنیا کا وجود نہ ہوتا۔ محبت ہے تو امید قائم ہے۔ محبت کے کئی روپ ہوتے ہیں ۔ یہی جذب ہوتا ہے جو انسان کو بڑی سے بڑی مشکلات کا سامنا کر نے کی صلاحیت دیتا ہے ۔محبت کی افادیت اور ماورائی طاقت کے بڑے بڑے لوگ قائل ہیں ۔


ماں کی محبت سب سے عظیم محبت ہے جس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ بہت ساری انمٹ قصے مشہور ہیں جو ماں کی محبت کی مثال ہیں۔ ماں اپنے جگر گوشوں کے لیے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کر تی۔ ماں کی محبت جنت کی ہوا کے مانند ہوتی ہے ۔ ہر دکھ میں سکون اور زندگی کی کڑی دھوپ میں ٹھنڑی چھائوں ہے اور ہر خوشی میں روا کی طرح ہے۔ اس کی دعا کی طاقت ہر مشکل میں آسانی کرتی ہے اور ہر دکھ کو بھلا دیتی ہے ۔ماں کی محبت کا کوئی مول نہیں ۔ ماں ایک بچے کا پہلا عشق ہوتی ہے ۔ ماں خدا کی عطا کردہ انمول نعمت ہے ۔ اللہ ہم سب کی مائوں کو سلامت رکھے اور جن کی ماں اس دنیا میں نہیں ہیں ان کو صبر دے کیونکہ یہ کبھی نا ختم ہونے والا دکھ ہے۔

باپ کی محبت کا بھی کسی طرح کوئی مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ باپ اپنی اولاد کی خوشی کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتا اور کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔ یہ باپ ہی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر محنت کرتا ہے اور دردر کی ٹھوکریں کھاتا ہے ۔ دنیا کا اچھا برا برداشت کرتا ہے ۔ اپنے جگر گوشوں کی ہر خواہش پوری کرنے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دیتا ہے ۔ جب تک باپ ژندہ ہے اس کی اولاد کی طرف کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا ہے ۔ باپ کا کردار ایک بچے کے لئے ناگزیر ہے ۔ باپ کی محبت کے بارے میں بہت کم لکھا گیا ہے اوراس کی محبت کی تشریح میں انصاف نہیں کیا گیا ہے ۔

میاں بیوی کی محبت بھی بہت ہوتی ہے ۔ اس رشتے سے باقی اور بھی رشتے جڑے ہوئے ہیں ۔ یہ رشتہ عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ ہوتا ہے ۔ میاں بیوی مل جل کر اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں اگر اس رشتے میں محبت نہ ہو تو زندگی عذاب بن جاتی ہے اور گھر کا ماحول خراب ہو تا ہے ۔

یہ تو ذکر تھا محبت کا اور اس سے جڑے ہوئے رشتوں کا اب بات آتی ہے نفرت کی اور اس کے نقصانات کے بارے میں ۔ یہ منفی جذبہ ہوتا ہے جو انسانی رشتوں اور روابط میں دوری اور تلخیاں پیدا کرتا ہے ۔نفرت کی اسباب میں تلخ رویہ ، دوسروں کو اذیت دینا، نقصان پہچانا، غرور و تکبر ، دھوکہ دہی وغیرہ شامل ہیں ۔

نفرت کی آگ بجھانے کے لئے انسان بڑے سے بڑے گناہ کر گزرتا ہے ۔دنیا کی بڑی بڑی جنگیں اسی جذبے کا پیش خیمہ ہیں۔ نفرت کے جذبے میں انسان دوسرے انسان کا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ نفرت کا جذبہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے ۔

بہتر یہی ہے کہ انسان نفرتوں کو مٹائیں اور محبتوں کو پروان چڑھائیں ۔ دنیا کو خوشیوں کا گہوارہ بنائیں اور یہ صرف کا پیغام دنیا کے ہر کونے کونے میں پہچانے سے ہوسکتا ہے ۔ ہمیں مل جل کر اپنے معاشرے کو بہتری کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے جو الفتوں کو عام کرنے سے ہوسکتا ہے۔ ہمیں پیار و امل کا پیغام عام کرنا ہے اور دنیا کو رہنے کے قابل بنانا ہے ۔

Love is a vast passion that springs from the depths of the heart and is selfless and disinterested. Note that if love is accompanied by interest, it is not love. If there was no love, the world would not exist. If there is love, there is hope. There are many forms of love. It is this absorption that gives a person the ability to face the greatest difficulties. Great people are convinced of the efficacy and transcendental power of love.

A mother's love is the greatest love that can be exemplified. Many indelible stories are famous that exemplify the love of a mother. A mother does not hesitate to sacrifice her life for her children. A mother's love is like the wind of heaven. There is peace in every sorrow and a cool shadow in the harsh sun of life and in every happiness it is like a river. The power of her prayer eases every difficulty and forgets every sorrow. A mother's love is priceless. A mother is a child's first love. Mother is a precious gift given by God. May Allah protect all our mothers and give patience to those whose mothers are not in this world because it is a never-ending sorrow.

No one can compete with a father's love. A father does not care about his life for the happiness of his children and does not hesitate to make any sacrifice. It is the father who works hard for the sake of his children and stumbles in pain. The good of the world tolerates the bad. He sacrifices his life to fulfill every wish of his heart. As long as the father is alive, no one can point a finger at his children. A father's role is indispensable for a child. Very little has been written about father's love and justice has not been done in the interpretation of his love.

There is also a lot of love between husband and wife. Other relationships are connected with this relationship. This relationship is a promise to live together for life. Husband and wife raise their children together, if there is no love in this relationship, then life becomes a torment and the environment of the house becomes bad.

This was the mention of love and the relationships connected with it, now we are talking about hate and its losses. It is a negative emotion that creates distance and bitterness in human relationships and connections. The causes of hatred include bitter behavior, torturing others, loss recognition, pride and arrogance, cheating, etc.

In order to extinguish the fire of hatred, man commits great sins. The great wars of the world are the forerunners of this spirit. In the spirit of hatred, a person does not hesitate to kill another person. The spirit of hatred only brings destruction and ruin.

It is better that people eradicate hatred and develop love. Make the world a cradle of happiness and this simple message can be recognized in every corner of the world. We need to work together to lead our society towards the betterment that can be achieved by publicizing love. We have to spread the message of love and make the world livable.

Translated to English by Google translate.

All images: Canvapro

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
4 Comments
Ecency