View full version

Today was my activity report on hive in Urdu

IMG_20210822_183554.jpg

صبح کا وقت

سٹیم چیلنج کے تمام ممبران کو میری طرف سے اسلام علیکم میں آپ کے سامنے آج کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوا ہوں مجھے امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میری آج کی مصروفیات کچھ اس طرح ہیں میں صبح سویرے اٹھا تو اس وقت 5:30 بج رہے تھےسب سے پہلے میں نے مسجد کی طرف جانے کا ارادہ کیا مسجد میں پہنچ کر میں نے وضو کیا اور نماز ادا کی پھر اس کے بعد میں نے تسبیحات پڑھیں جب میں وہاں سے فارغ ہوا تو میں واک کرنے کے لیے چلا گیا میں واک کرتے کرتے نہر کے کنارے پہنچ گیا اس وقت سورج طلوع ہونے والا تھا میں نے وہاں کچھ خوبصورت تصاویر لیں اور پھر گھر چلا آیا

دوپہر کا وقت

گھر پہنچ کر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا اور چارہ کٹائی کرنے کے بعد میں گھر واپس پہنچ گیا
جب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر جانوروں کو ڈال دیا اور کچھ دیر کے بعد میں نہانے چلا گیا اور نہانے کے بعد میں نے اپنے کپڑے چینج کیے اور ناشتے کے لیے بیگم کو کہا وہ ناشتہ لے آئیں میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے قبرستان پہنچ گیا وہاں پر میں نے فاتحہ خوانی کی اور پھر میں گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے دکان کی چابیاں لیں اور دکان پر جا پہنچا

شام کا وقت

میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کر دی اور تھوڑی دیر کے بعد میں نے کٹائی مکمل کر لی اور پھر میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا 12 بجے میں نے کام ختم کیا اور دکان بند کر دی گھر چلا آیا کیونکہ میں بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور گرمی بھی زیادہ تھی میں گھر پہنچا تو آرام کیا 3بجے میری آنکھ کھلی میں سب سے پہلے نہایا اور پھر چاہۓ کا ایک کپ پیا پھر میں اپنا ورک مکمل کرنے میں مصروف ہوگیا جب میں فارغ ہوا تو میں نے ڈائری لکھی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں